محبت مشن انٹرنیشنل

سالار سلسلہ

پیغامِ قلندر

اے یارانِ محبت اور طالبانِ حق
حقیقیتِ زندگی فقراء کے علاوہ کسی کو میسر نہیں۔ اس بھید کو پانے کے لئے صحبتِ فقیر ضروری ہے۔ کیونکہ فقیر کو پالینے کے بعد فقیر کی سمجھ آتی ہے۔جبکہ ہر کام کو پانے کے لئے پہلے اس کو سمجھانا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے برعکس فقیر کوپہلے حاصل کرنا ہوگا پھر فقیر سمجھ میں آئے گا۔لیکن یہ دور افتادہ بستیوں،شہروں اور پوری دنیا کے لوگ جو صحبت سے محروم رہتے ہیں،ایسی جگہوں پر بسنے والے طالبانِ حق کے لئے خطابات اور کتب انشاء اللہ رہنماثابت ہوں گی اور وہ صحبت کے تمام مزوں اور نشوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کیونکہ یہ جو کتب اور میرے خطابات آپ کے سامنے ہیں پُر از اسرار و رموزِ باطنیہ ہے۔ان کو جس نے غور سے پڑھا اور سنا اس کو معرفت کی مٹھاس ضرور نصیب ہوگی اور اگر طالبِ صادق نے سنا اور پڑھا تو مرشدِ کامل کا نعم البدل ہوگا۔ اگر عارف نے سنا اور پڑھاا تو اس کو خودی کے مقام سے آگاہی ملے گی۔کیونکہ یہ (خطابات اور کتب) شریعت،طریقت اور حقیقت کا مجموعہ ہیں۔ اور میرے باطن کے نغمات کا گلدستہ ہیں اور اگر کوئی اہل محبت ان کو محبت سے مسلسل مطالعہ میں رکھے گا اور ورد بنالے گا تو اس اہل محبت کو انشاء اللہ ضرور باضرور محبت کی معراج نصیب ہوگی اور وہ وادی عشق کا مسافرہو جائے گا وہ عشق کے بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو کر اپنے مقصد کے سب سے قیمتی ہیرے کو پالے گا۔
د’عا ہے اللہ ہم سب کو اپنی محبت کی شناسائی عطا فرمائے آمین۔